تاریخ میں توسیع 153

پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کیلئے تعلیمی سیشن 2021-22کیلئے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے کوڈ ۔19کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سیشن 2021-22کیلئے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کی مدت الحاق میں توسیع ، اضافی مضامین کا الحاق، نشستوں کے اضافے اور نئے اداروں کے الحاق کیلئے مکمل کوائف کے ساتھ درخواست دینے کی تاریخ میں 15جون 2021تک توسیع کر دی ۔ اس سے پہلے 31مئی 2021ء آخری تاریخ تھی۔

تاہم پنجاب یونیورسٹی کی جغرافیائی حدود میں واقع تمام الحاق شدہ سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے مدت الحاق میں توسیع ،نشستوں میں اضافہ، اضافی مضامین کیلئے اور غیر الحاق شدہ تعلیمی ادارے الحاق کیلئے اپنے مکمل کوائف بمعہ کالج وزٹ فیس مقرر کردہ تاریخ سے پہلے ‘شعبہ الحاق،کمرہ نمبر 126،ایڈمن بلاک نیوکیمپس میں جمع کروادیں تاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت کاروائی کی جاسکے۔ مزید رہنمائی کیلئے draffiliation@pu.edu.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں