پنجاب یونیورسٹی 269

پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کا بی اے بی ایس سی کے آن لائن امتحان سے متعلق اہم اجلاس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت اکیڈیمک کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا .

جس میں بی اے بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ٹو کا آن لائن امتحان دینے والے طلباو طالبات کے مفادمیں فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو طالب علم آن لائن امتحان دیں گے اور اگر وہ آن لائن طریقہ کار اور اپنے امتحانی نتیجے پر مطمئین نہ ہوئے،

تو انہیں روایتی امتحان میں بھی شرکت کی اجازت ہو گی اور اس کے لئے پنجاب یونیورسٹی دوبارہ کوئی فیس نہیں لے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے آن لائن اور پھر روایتی امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کو مذکورہ امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں میں سے

اپنے طور پر بہتر نمبروں کو اختیار کرنے کی اجازت ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات میں شرکت کے دوران کسی غیر متوقع صورت حال

یعنی انٹرنیٹ کنکشن میں نقص، بجلی کا تعطل یا کوئی اور مسئلہ پیش آ جائے تو طلباء اپنا مذکورہ امتحان کینسل کرا سکتے ہیں.

اور یہ ان کو حاصل امتحانی چانسز میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو طلباء پہلے امتحانات میں شریک ہو چکے،

اور وہ کسی ایک یا ایک سے زائد پرچوں میں فیل ہو گئے وہ یونیورسٹی قوانین کے مطابق آن لائن امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں.

اور مزید یہ کہ آن لائن امتحان ان کو حاصل چانسز میں شمار نہیں ہو گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ،

وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی طلباء کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتی ہے.

اور ان سے بچوں کی طرح ہی حسن سلوک کرنے کی خواہشمند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں