لاہو ر( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے3مارچ 2023ء سے شروع ہونے والے ایل ایل بی (تین اور پانچ سالہ پروگرام) سپلیمنٹری2022ء کے تحریری امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی لاء کالج ، جہلم کیمپس اور گوجرانوالہ کیمپس کے امیدوار پنجاب یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ باقی امیدوا ر اپنے متعلقہ کالجز سے رولنمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔
٭
