عثمان بزدار

پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے، عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم اپنی منزل کی طرف گامز ن ہیں، عوام سے کئے اپنے وعدے نبھائیں گے اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، بہت جلد صوبے کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے محرومیوں کے ازالے کےلئے تحریک انصاف کو مینڈیٹ سے نوازا، ہم یکسا ں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کو ڈویلپمنٹ پیکیج دے رہے ہیں، ترقی ہر پسماندہ شہر، قصبے اور گاں کاحق ہے، اور یہ ترقی اب عام آدمی کے گلی محلے میں نظر آئے گی۔