مفت ادویات

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کا بجٹ جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) محکمہ خزانہ پنجاب نے مفت ادویات کا بجٹ ہسپتالوں کو جاری کر دیا۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے مفت ادویات کے لئے چلڈرن ہسپتال کو 127ملین ،جناح ہسپتال کو 76ملین اورلاہورجنرل ہسپتال کو 70ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔

پی آئی سی کو مفت ادویات کے لئے 36ملین ،سروسز ہسپتال کو بیس کروڑ ،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو پچیس ملین اورمیو ہسپتال کو 26ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔مفت ادویات کے لئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کو 24ملین اورلیڈی ایچیسن ہسپتال کو سات ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔یہ بجٹ ہسپتال مریضوں کو مفت ادویات دینے پر خرچ کریں گے۔