اوکاڑہ ( شیر محمد)ہیومن نیسیسٹی فاؤنڈیشن ( Human Necessity Foundation)پاکستان میں پینے کے صاف پانی کے لیے کوشاں ہے اس تنظیم کے ساتھ مل کر ہم نے علاقے میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کا بیڑہ اٹھایا۔ چونکہ زمین، بلڈنگ، بورنگ اور بجلی کا میٹر وغیرہ اہل دیہہ نے فراہم کرنا ہوتا ہے تو میں نے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو درخواست کی کہ آگے بڑھیں اور اس کار خیر میں حصہ ڈالیں .
سب سے پہلے پلانٹ کے لیے موضع ڈھبی میں زمین، بلڈنگ میٹر وغیرہ میں نے فراہم کیے دوسرے پلانٹ کے لیے چورستہ میاں خاں میں میرے کزن شہزاد ریاض وٹو نے یہ چیزیں فراہم کیں، تیسرے پلانٹ کے لیے میرے مرحوم کزن میاں غلام احمد خاں وٹو کے صاحبزادے میاں جمشید خاں وٹو نے موضع شہامد میں زمین، بلڈنگ ، بجلی کا کنکشن اور دیگر اشیاء فراہم کیں۔
موضع بھون منضبطہ میں میرے مرحوم بھائی محمد یوسف خاں وٹو کے منہ بولے بھائی سردار محمد علی ڈوگر نے زمین، بلڈنگ، بورنگ اور میٹر وغیرہ کا انتظام کیا۔
مورخہ ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۵ کو میرے دوست اور ہیومن نیسیسٹی اؤنڈیشن کے عہدیدار غلام دستگیر خاں اس پلانٹ کا افتتاح کرنے تشریف لائے کیپٹن جاوید شیخ صاحب Country Head بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہ آ سکے۔
آج سردار سجاد حیدر نے مجھے یہ تصویریں بھجیں۔ یادگار کے طور پر پوسٹ کر رہا ہوں۔ اللہ تعالی اس کار خیر میں حصہ ڈالنے والے سب دوستوں کو جزا دے۔ خاص طور پر مبشر حسن کو جنہوں نے پلانٹ کی مشینری عطیہ کی.