ججز

پنجاب کے ججز کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

جعفر بن یار

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے ججز میں ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور دیگر ایپلیکیشنز کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے،
ججز کا اپنے پیغامات پھیلانے کیلئے اپنے سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا استعمال ججز کے وقار کیخلاف ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل افسروں کا اپنے پیغامات پھیلانے کیلئے ٹویٹر اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا استعمال کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے قرار دیا گیا ہے
سوشل میڈیا
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے ججز کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے گئے پیغامات کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر نشر و اشاعت ہوتی ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا،

ماتحت عدلیہ کے ججز اپنے پیغامات کے پھیلائو کیلئے ٹویٹر، فیس بک و دیگر ایپلیکیشنز کا استعمال ترک کر دیں، نوٹیفکیشن