شہبازاکمل جندران۔۔۔
پنجاب میں گریڈ 17 سے 20 کے 183 افسران کی تقرری غیرقانونی نکلی۔صوبے میں 183 جونئیر افسروں کو OPS بنیادوں پربڑے اور پرکشش عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ حالانکہ لفظ OPS کسی قانون کا حصہ نہیں ہے۔
پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو جمع کروائی جانے والی رپورٹ کے مطابق گریڈ 19 کے سمیر احمد سید کو گریڈ 21 میں وزیر اعلٰی پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 18 کے 12 افسروں کو صوبے کے 12 بڑے شہروں میں گریڈ 20 میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں رافعہ حیدر کو لاہور میں، حسن وقار چیمہ کو راولپنڈی، محمد ارسلان بھٹی کو قصور، فیاض موہل کو گوجرانوالہ، ظہیر انور کو بہاولپور، محمد سرمد تیمور کو شیخوپورہ، شکیل احمد بھٹی کو رحیم یار خان، آصف حسین شاہ کو وہاڑی، آغا ظہیر عباس شیرازی کو مظفر گڑھ، جمیل احمد جمیل کو ڈی جی خان، محمد ذیشان حنیف کو اوکاڑہ اور گریڈ 18 کے شعیب علی کوگریڈ 20 میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔