لاہور (رپورٹنگ آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کے اسکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سکول اسمبلی کے دوران بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور گرمجوشی سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا، ننھی طالبات نے پاک دھرتی کی حفاظت کا عزم کرتے ہوئے ٹینکوں کے ماڈل بھی بنائے۔
اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، ننھی طالبات نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے افواج پاکستان کی جرات اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے، طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کرکے فتح کا جشن منایا، ننھے طلبہ نے سرحدی گائوں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے، طلبہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کا تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔نھی بچیوں نے قومی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، طالبات نے پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا کر جلوس نکالے۔پتوکی کے گرلز اسکول کی طالبات نے مارچ کیا اور نعرے لگا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے پینٹنگ اور پوسٹر بنا کر پاک دھرتی سے محبت کا اظہار کیا۔
اسکولوں میں جنگ کے علامتی سائرن بجائے گئے، بچوں نے قومی ترانے اور نغمے پیش کئے۔آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پوسٹر اور ڈرائنگ کے مقابلے بھی ہوئے، ننھے بچوں نے پراثر نغمے اور نظمیں بھی پیش کیں ، ننھے طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ اور سپاہیوں کو محبت بھرے خط لکھے۔