قصور (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے انتظامی معاملات میں اب تو بے بس رہ گئے ہیں، دیواروں سے ٹکرانے کا دل کرتا ہے، موجودہ حکومت ناکامی کی کھلی کتاب ہے، عمران خان نے الیکشن میں جو وعدے کسی پر عمل نہیں ہوا، ملک میں اگر دولت کے بل بوتے پر عدالتوں سے انصاف طاقتور کے حق ہوں گے.
اور سیاسی عمل سیاسی طرز نہیں ہو گا تو حالات ایسے ہی بنیں ے، پیر کو قمر زمان کائرہ نے قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے انتظامی معاملات میں اب تو بے بس رہ گئے ہیں، دیواروں سے ٹکرانے کا دل کرتا ہے، موجودہ حکومت ناکامی کی کھلی کتاب ہے،
عمران خان نے الیکشن میں جو وعدے کئے آج دو سال پورے ہونے کو ہیں لیکن کسی پر عمل نہیں ہوا، وہ موبہ جو دیگر کے مقابلہ بہتر کارکردگی میں تھا اس کو تباہ کر دیا، انتظامی بحران پیدا کر دیا گیا، جہاں دیکھا جائے بد انتظامی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے میں خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے زیادتی کا واقعہ ہمارے لئے قومی تاریخ کاباعث شرم واقعہ ہے،ایسے واقعات انتظامی کھوکھلا پن کی نشانی ہے اور انتظامی بحران میں مہر ثبت ہو گئی ہے،
ملک میں اگر دولت کے بل بوتے پر عدالتوں سے انصاف طاقتور کے حق ہوں گے اور سیاسی عمل سیاسی طرز نہیں ہو گا تو حالات ایسے ہی بنیں ے، جس ملک میں آئین کا احترام نہ ہو وہاں قانون کا احترام کہاں ہو گا، ملک میں قانون کی عملداری کی ضرورت ہے۔