لاہور: (شہبازاکمل جندران)پنجاب میں مجموعی طورپر 42 جیلیں ہیں جن میں سے مختلد شہروں میں واقع21 جیلوں میں عیسائی اور دیگر غیر مسلموں کے لئے عبادتگاہیں موجود نہیں ہیں۔


صوبے کی جن جیلوں میں غیر مسلم قیدیوں کے لئے عبادتگاہیں موجود نہیں ہیں ان میں ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ جیل اٹک، ڈسٹرکٹ جیل، وہاڑی، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ، ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ جیل میانوالی، ڈسٹرکٹ جیل بھکر، ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، سب جیل شجاع آباد، ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ، ڈسٹرکٹ جیل لیہ، ڈسٹرکٹ جیل بہاولپور، ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر، ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان، ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، بورسٹل جیل بہاولپور، ڈسٹرکٹ جیل ڈی جی خان، ویمن جیل ملتان اور ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں غیر مسلم قیدیوں کے لئے عبادتگاہیں موجود نہیں ہیں۔