اینٹی کرپشن

پنجاب کی ٹاپ بیوروکریسی اینٹی کرپشن کے نشانے پر۔کئی سیکرٹری اور اعلی افسر طلب

جعفر بن یار ۔۔۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے شہری کی درخواست پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں تعیناتی کے دوران خلاف ضابطہ لاکھوں روپے ایگزیکیٹو الاونس وصول کرنے والے صوبے کے اعلی افسروں کو 18مئی کو طلب کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن
ان افسروں پر الزام ہے کہ انہوں نے اہلیت نہ رکھنے اور ایس اینڈ جی اینڈ ڈی کی کیڈر ہوسٹ نہ ہونے کے باوجود ایگزیکٹو الاونس وصول کیا۔ان افسروں میں پی سی ٹی بی کے سابق ڈائیریکٹر پروڈکشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے موجودہ ڈی جی پرو بیشنز پنجاب افضال احمد نے جولائی 2019 سے جولائی 2020 تک 21لاکھ 19 ہزار روپے بطور ایگزیکیٹو الاونس وصول کیئے۔
اینٹی کرپشن
اسی طرح پی سی ٹی بی کے سابق ڈائیریکٹر فنانس اور موجودہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک خالد محمود ٹیپو نے جولائی 2019سے مئی 202013 لاکھ 24 ہزار روپے وصول کیئے۔

جبکہ سابق ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن پی سی ٹی بی اور موجودہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ذوالقرنین نے جولائی 2019 سے 25نومبر 2019 تک 5لاکھ 99 ہزار روپے وصول کیئے۔
اینٹی کرپشن
اورپی سی ٹی بی ے سابق ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اور موجودہ اسسٹنٹ پروفیسر سید ارتضی امیر نقوی نے جنوری 2020 سے ستمبر 2020 تک 11لاکھ 76ہزار روہے وصول کیئے۔
اینٹی کرپشن
اور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق ڈائیریکٹر فنانس اور پی اینڈڈی کے موجود چیف ماجد اقبال نے اہلیت نہ رکھنے کے باوجود جولائی 2020 سے ستمبر 2020 تک 2 لاکھ 95 ہزار روپے بطور ایگزیکیٹو الاونس وصول کئے۔

انکوائری افسر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن عثمان تجمل نے متذکرہ بالا افسروں کو 18 مئی کو طلب کر لیا ہے۔