لاہور( رپورٹنگ آن لائن)عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں لائے گئے 15 لاکھ میں سے11 لاکھ سے زائد جانور فروخت ہوئے۔
محکمہ بلدیات نے 9 ڈویژنز کی مویشی منڈیوں کے اعداد وشمار جاری کر دئیے ہیں۔لاہور میں 4 لاکھ 43 ہزار چھوٹے اور 2 لاکھ 22 ہزار بڑے جانور فروخت کیے گئے۔فیصل آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار جانور لائے گئے جن میں سے 88 ہزار فروخت ہوئے، اسی طرح راولپنڈی میں 84 ہزار جانور لائے گئے ،جن میں سے 46 ہزار فروخت ہوگئے۔
سیکرٹری بلدیات نے بتایا کہ عوام کو نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر معیاری سہولتیں فراہم کی گئیں۔