جعفر بن یار
جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ بلاوجہ اپنے دفاتر سے غائب رہنے لگے، سپیشل برانچ کی رپورٹ پر وزیر اعلی پنجاب کا اظہار ناراضگی ،آئی جی کی جانب سے ایک مراسلہ تمام ریجنوں کے ڈی آئی جیز اور جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو بھجوا دیا گیا،
مراسلہ کے مطابق
ریجنوں کے ڈی آئی جیز کے کمزور کنٹرول کی وجہ سے حالات بگڑ رہے ہیں،
جیلوں سے بلاوجہ غائب رہنے والے سپرنٹنڈنٹ کرپشن کو فروغ دے رہے ہی
رپورٹنگ نیوز نے نجیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو لکھے گئے مراسلہ کی کاپی حاصل کر لی،،
محکمہ جیل خانہ جات کی ریجنوں کے ڈی آئی جیز کو بھی ناکام قرار دے دیا گیا،،،،
جیلوں سے بلاوجہ غائب رہنے والے سپرنٹنڈنٹس ہوم ڈیپارٹمنٹ کے شرم کا باعث بن گئے، مراسلہ کے مطابق
محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی نوٹس لے لیا
آئندہ روزانہ لینڈ لائن سے فون اور دفتر سے ویڈیو کال کر کے اپنی موجودگی کی اطلاع دی جائے گی،
پنجاب میں جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ آئے روز اپنے دفاتر سے غائب رہتے ہیں،
رپورٹ وزیر اعلی تک جاپہنچی ہے،
جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ماتحت عملہ من مانی کرتا ہے،
علاقائی ڈی آئی جیز کمانڈ اینڈ کنٹرول کی صورتحال کو بہتر بنائیں،
کورونا کی تیسری لہر کے دوران سپرنٹنڈنٹس اور ڈی آئی جیز اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دیں،مراسلہ آئی جی جیل پنجاب