جعفر بن یار
صوبائی محکموں کی لاپرواہی کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے
پنجاب میں کورونا ایس او پیز کے تحت سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد سٹاف کی پابندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.
سرکاری محکموں کی جانب سے ہی حکومتی احکامات نظر انداز کرنے کا انکشاف ہوا ہے
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کومراسلہ بھجوا دیا ہے.
سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد سٹاف کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آئی ہیں،مراسلہ
وزیر اعلی آفس اور چیف سیکرٹری آفس کا خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے
تمام محکموں کے سیکرٹریز کو 22 مارچ کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری