شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب پولیس کامالی سال 2020-21کا سالانہ بجٹ 118 ارب روپے سے زائد ہے۔لیکن اس قدر بڑے بجٹ میں عوام پر کتنا خرچ ہوتا ہے۔ ایک شہری کی حفاظت پر سالانہ کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اور پولیس کا ایک اہلکار کتنے شہریوں کی حفاظت کرتا ہے اس حوالے سے حیران کن اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق صوبے میں ایک شہری پر سالانہ 169 روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔یعنی پنجاب کی 11 کروڑ سے زائد آبادی پر پنجاب پولیس کو دیئے جانے والے 118 ارب روہے کے بجٹ سے فی شہری روزانہ 45پیسے خرچ کیئے جاتے ہیں۔

اسی طرح اگر پروٹیکشن اور حفاظتی نکتہ نظر سے دیکھیں تو پنجاب پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں 513 شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے کے لئے محض ایک پولیس اہلکار مقرر ہے۔

اس قدر بڑے بجٹ میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے بجٹ آٹے میں نمک برابر بھی نہیں ہے اور تمام بجٹ پولیس کے سپیشل الاونسسز، خریداروں اور ڈویلپمنٹ کے کاموں پر خرچ ہو جاتا ہے۔








