پنجاب پولیس

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی

جعفر بن یار

آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس پی اور ایس ایس پی عہدے کے 14 افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری  کر دیےہیں۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر محمد افضل کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی لاہور سردار ماہوار خان کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈکواٹر لاہور اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آباد عمران احمد ملک کو ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایڈیشنل ایس پی صدر گوجرانوالہ تصور اقبال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون لاہور،ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاون لاہور عبدالوہاب کو ایڈیشنل ایس پی صدر گوجرانوالہ،ایس پی سیکورٹی ڈویژن لاہور ہائیکورٹ محمد طاہر مقصور کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاون لاہوراور تعیناتی کے منتظر شہزاد حمید کو ایس پی سیکورٹی لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ لاہور، ایس پی ہیڈکواٹر ٹریفک پنجاب عاصم افتخار کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور، ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر ڈولفن لاہور بشری جمیل کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کے بعد ایس پی ہیڈکواٹر ٹریفک پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی پی ٹی ایس فیصل آباد احمد نواز چیمہ کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ لاہور،تعیناتی کے منتظر احسان اللہ چوہان کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انویسٹیگیشن برانچ لاہور،اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انویسٹیگیشن برانچ لاہور سید اسد مظفر کو ایس پی انویسٹیگیشن ٹو انویسٹیگیشن برانچ تبادلہ کیا گیاہے
ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ لاہور محمد ارشد زاہد کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آباد  اور تعیناتی کے منتظر غلام ناصر کو ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔