پنجاب ٹیکس بک بورڈ

پنجاب ٹیکس بک بورڈ کا منافع پر کاروبار کرنے کا فیصلہ

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) پنجاب ٹیکس بک بورڈ نے بورڈ کی درسی کتب پرائیویٹ طلباء کے ہاتھوں فروخت کر کے منافع

کمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے پنجاب ٹیکس بک بورڈ نے نجی طلباء کے ہاتھوں درسی کتب کی

فروخت پر اپنے منافع کا حصہ 33 فیصد مقرر کیا ہے جبکہ درسی کتب کی فروخت کی مد میں وصول کی جانے والی رقم کا ہدف 12 کروڑ

روپے سے بڑھا کر 18 کروڑ روپے مقرر کردیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ طلباء کے لئے شائع کی جانے والی درسی کتب کی

اشاعت پر ساڑھے 13 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ جبکہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ریسرچ کے حوالے سے آنے

والے اخراجات بھی پرائیوٹ طلباء سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔