منہ کھول دیئے 236

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ۔کتابوں کے ٹائٹل کور کے ٹینڈر میں بندر بانٹ کا انکشاف۔ خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں پری نرسری سے 12 ویں جماعت تک کتابوں کے اور نویں دسویں جماعت کی پریکٹیکل کی کاپیوں کے سرورق کی چھپائی کے ٹینڈر میں مبینہ طورپر بندر بانٹ اور سنگین نوعیت کی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے ۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ

اور ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور کی مبینہ ملی بھگت سے پری کو آلیفکیشن کے بعد چار فرموں میں مجموعی ٹینڈر سپلٹ کرکے بانٹ دیا گیا ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ


ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی ،تعلیمی سال 24-2023 کی پہلی سے بارہویں جماعت تک کی 63 کے قریب کتابوں اور تعلیمی سال 23-2022 کی پریکٹیکل کی کاپیوں کے لگ بھگ 10 کروڑ سے زائد کتابوں کے ٹائٹل یا کورپیج کی تیاری پر تقریبا” دو ارب روپے سے زائد فنڈز خرچ کررہا ہے۔

اس سلسلے میں UBC..MARYAH..LE TOP اور SILVER نامی چار کمپنیوں کو پری کو آلیفکیشن میں کلین چٹ دی گئی یے جبکہ پانچویں فرم تکنیکی طورپر مقابلے سے باہر کر دی گئی۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
ادھر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ UBC نامی فرم کو گزشتہ کئی برسوں سے ٹائٹل کور کی چھپوائی کا ٹینڈر الاٹ کیا جارہا ہے۔جبکہ چاروں کمپنیوں نے زیر موضوع ٹینڈر میں ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور کی مبینہ ملی بھگت کے تحت مختلف جماعتوں کی کتابوں کے ٹائٹل پیج چھاپنے کے لئے دیئے گئے ریٹس میں مقابلے کی بجائے ایک دوسرے کو Support کیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
علم میں آیا ہے کہ چاروں پری کو آلیفائیڈ فرموں نے ایم ڈی پی سی ٹی بی کی مشاورت سے آپس میں مل بیٹھ کر ان کتابوں کے ٹائٹل کور کی چھپوائی کے لئے ٹینڈر کے ریٹ بھرےاور یہ فرمیں ایک ہی سائز کے ٹائٹل پیج کی چھپوائی کے لیئے مختلف کلاسوں کی کتابوں کے لئے مختلف ریٹس بھرتی رہیں تاکہ ایک دوسرے کو فائدہ دیا جاسکا۔اور کروڑوں روپے کی کمیشن مبینہ طور پر ایم ڈی و دیگر کو بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں