شہباز اکمل جندران۔۔۔
وفاقی وزارت مذہبی امور اور صوبائی وزارت تعلیم کے احکامات کے برعکس پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور نے درسی کتب میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین کے الفاظ نہیں لکھے۔
پی سی ٹی بی کی تعلیم سال 2021-22 کے لیئے چھپنے والی جیکٹس اور سنگل کتابوں میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ لازمی قرار دیئے جانے کے باوجود خاتم النبین کے الفاظ نہیں لکھے جارہے۔
وفاقی وزارت مذہبی امور کے 21 اگست 2020 کو جاری ہونے والے لیٹر کی روشنی میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کے موجودہ ایم ڈی فاروق منظور نے 24 ستمبر 2020 کو ایک لیٹر جاری کیا۔
جس میں بیان کیا گیا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی ٹیکسٹ بکس یا سپلیمنٹری ریڈنگ مٹیریل میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ لازمی طورپر خاتم النبین کے الفاظ لکھے جائینگے۔اور تمام سرکاری و غیر سرکاری ریکارڈ پر بھی یہ تحریر در ج ہوگی
تاہم افسوسناک امر سامنے آیا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی تعلیمی سال 2021-22 کی شائع کردہ نئی کتابوں میں سینکڑوں مقامات پر حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم، حضور صلی اللہ علیہ وسلم ، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ در ج ہیں لیکن کہیں بھی خاتم النبین کے الفاظ نہیں لکھے گئے۔
البتہ پوری کی پوری کتاب میں محض 3 سے 4 مقامات ایسے ہوتے ہیں۔جہاں پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لکھا گیا ہے محض وہاں خاتم النبین کے الفاظ تحریر کیئے گئے ہیں۔جبکہ بعض ایسے مقامات بھی ہیں جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ بھی خاتم النبین کے الفاظ نہیں لکھے گئے۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی ٹی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر فاروق منظور نے انوکھی موقف اختیار کیا اور بتایا کہ لیٹر صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے متعلق ہے جہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھا جائیگا اس کے ساتھ خاتم النبین کے الفاظ لکھے جائینگے۔
جبکہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم، حضور صلی اللہ علیہ وسلم ، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ در ج ہونگے ان کے ساتھ خاتم النبین کے الفاظ نہیں لکھے جائینگے۔
ادھر پی سی ٹی بی کی اس حرکت پر عوام اور غم و غصے کا شکار ہیں اور انہوں نے بورڈ کی اس حرکت کو قادیانیت پروری سے مشابہہ قرار دیا ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ پی سی ٹی بی پہلی سے گیارھویں جماعت تک کی تمام کتابوں میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم، حضور صلی اللہ علیہ وسلم، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ کے ساتھ خاتم النبین کے الفاظ ضرور لکھیں۔ تاکہ ملک میں قادیانیت کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔