341

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا میگا سکینڈل۔پی سی ٹی بی خود ہی یکساں قومی نصاب کا مخالف بن گیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ہی صوبے میں سنگل نیشنل کریکولم کا مخالف بن گیا۔

وزہر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تعلیمی سال 2021-22 کے لئے ملک بھر میں پہلی سے پانچویں جماعت تک سنگل نیشنل کریکولم کا نفاذ ہو چکا ہے۔جس کے تحت ملک کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں ایک ہی جیسے نصاب پر مشتمل کتابوں کا پڑھایا جانا لازمی قرار دیا گیا یے۔


تاہم پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے برعکس صوبے میں تعلیمی کاروبار سے وابستہ تگڑے طبقے کو باوجوہ فائدہ دینے کے لئے 355 کتابوں کی بطور ٹیکسٹ بکس منظوری دیتے ہوئے انہیں NOCجاری کر دیئے ہیں۔

این او سی آکسفورڈ، دانش پبلیکیشنز، اے ایچ ٹی پبلشرز، کیمبرج یونیورسٹی پریس، آئی ٹی سیریز پبلشرز، گوہر پبلشرز، مقصود بکس، الباکیو انٹرنیشنل، بک برو پبلشرز، سنومین پبلشرز، پیرسن ایجوکیشن لمیٹیڈ، منور پبلشرز، مون لائیٹ پبلشرز، بابر بک ڈپو، جناح بک ہاوس، ایم کے بکس، آفاق ایسوسی ایشن، پیراماونٹ بکس،ایجوکیشن پبلیکیشنز، اے ذیل انٹرنیشنل، طفیل پبلشرز، صفورا پبلیکیشنز، لرننگ ویل، جاوید پبلشرز، کفائیت پبلشرز، جولی لرننگ یوکے، لاثانی بک پیلس، کینٹاب پبلشرز، بک برو پریس، عظیم یو یونیورسٹی پریس، ایری پبلیکیشنز، برائٹ وے پبلشرز، طفلی ایجوکیشن پبلشرز، رحیم بک پبلشرز،این سی ای، ایم پبلشرز، کریکٹر ایجوکیشن فاونڈیشن اور دیگر کی کتابوں کو جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور اور ڈائیریکٹر مسودات عبداللہ فیصل وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور سنگل نیشنل کریکولا کو ایک طرف رکھتے ہوئے ان پبلشرز کے مسودات کی بطور ٹیکسٹ بک منظوری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں