کلمہ شہادت 690

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کابلنڈر۔کلمہ شہادت میں “اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں” کے الفاظ حذف کردیئے

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جہالت، نااہلی یا اسلام کے خلاف سازش، کہ تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں دوسرے کلمہ میں تحریف کرتے ہوئے کلمے کو مختصر کردیا ہے۔ اور اللہ تعالٰی کی وحدانیت کے اقرار کے الفاظ ختم کر دیئے ہیں۔

تیسری جماعت کے دوسرے باب ” ایمانیات و عبادات ” کے جزو ب، کلمہ شہادت کے پہلے صفحے (صفحہ نمبر 16) پر کلمہ شہادت کو اس طرح مختصر کیا ہے کہ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہُ یعنی اللہ رب العزت کے ایک ہونے اور اس کا کوئی شریک نہ ہونے کے الفاظ منہا کر دیئے گئے ہیں۔

جس سے اہل اسلام غم و غصے کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی کے ایم ڈی فاروق منظور اور ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ عبداللہ فیصل کے موجودہ Tenure میں ایسی سنگین غلطیاں تواتر سے سامنے آرہی ہیں۔


جو بورڈ کے ان عہدیداروں کی قابلیت اور افادیت پر جیاں سوالیہ نشان ثبت کرتی ہیں وہیں کسی سازش کے امکان کو بھی رد نہیں کرتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں