روپے نچھاور

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ۔خزانے کو بڑا جھٹکا۔چہیتوں پر 35 کروڑ روپے نچھاور

شہبازاکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی فاروق منظور اور قائمقام ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ نے 75 پرنٹرز اور پبلشروں پر بورڈ کے خزانے سے 35 کروڑ 33لاکھ روپے نچھاور کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 75 پرنٹرز اور پبلشروں نے ایم ڈی سے درخواست کی کہ سال 22-2021 میں پیلی سے پانچویں جماعت تک یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے باعث ان پچھلے نصاب پر مبنی پہلی سے پانچویں جماعت تک کتابوں کی بڑی تعداد فروخت نہیں ہوسکی جس کی ذمہ داری پی سی ٹی بی پر عائد ہوتی ہے۔


اس پر فاروق منظور اور اختر بٹ نے یکساں قومی نصاب کی بنیاد پر تعلیمی سال 22-2021 میں 75 پرنٹرز، پبلشرز

کی پہلی سے پانچویں جماعت تک مختلف مضامین کے متعلق کتابیں مارکیٹ میں فروخت نہ ہونے پر انہیں “ریلیف ” دیتے ہوئے پی سی ٹی بی کے بورڈ سے بھی منظوری لے لی۔

بورڈ نے 75 پرنٹرز اور پبلشروں کو پہلی سے پانچویں جماعت تک کی غیر فروخت شدہ کتابوں کے بدلے میں مختلف جماعتوں کے مضامین پر مبنی 27 لاکھ 84ہزار کتابوں کے عوض 35 کروڑ 33 لاکھ روپے دینے کی منظوری دے ڈالی ہے۔

پی سی ٹی بی کے BOG کے اس فیصلے سے بورڈ کے خزانے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔