فردوس عاشق اعوان 213

پنجاب وائی فائی منصوبے کی بندش سے متعلق پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب وائی فائی منصوبے کی بندش سے متعلق پروپیگنڈہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، پارکس، سرکاری دفاتر اور بازاروں میں فری وائی فائی کی سہولت بدستور جاری ہے، بزدار حکومت ڈیجیٹل پنجاب ویڑن کے تحت فری وائی فائی منصوبے کو پنجاب بھر تک پھیلانے کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں