پنجاب میں کفر پر مبنی کتاب پڑھائی جانے لگی۔پی سی ٹی بی نے آنکھیں بند کر لیں

شہبازاکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی مجرمانہ غفلت کے باعث صوبے میں اسلام مخالف اور کفر پر مبنی کتابیں پڑھائی جانے لگی ہیں۔

علم میں آیا ہے کہ سوشیالوجی پارٹ ون (عمرانیات سال اول) کی خالد بک ڈپو کی پائلٹ سپر ون سیریز کی کتاب آئینہ عمرانیات Sociology انٹر پارٹ ون کے باب 10 “معاشرتی تغیر” کی صفحہ 242 پر “معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ بننے والے عناصر” کے سوال کے جواب میں پہلا عنصر-مذہب- کی سرخی پر مبنی ہے۔

جس میں لکھا گیا ہے کہ
“اسلام ایک ترقی پذیر ملک ہے اس نے ہمیں ایسا واحد حل دیا ہے جس کو ہم آج بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثلا”آزادی نسواں وغیرہ پر اسلام پابندی لگاتا ہے لیکن آج کل یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ پھر پردہ ہے اگر ہم یہ جانتے ہیں کہ عورتوں کو بھی مردوں کے ساتھ ساتھ چلنا ہوتا ہے تو پھر معاشی تبدیلی میں رکاوٹ ” پردہ” ہے۔اور سود کو قرآن پاک منع کرتا ہے لیکن آج کل کوئی بھی معیشت سود کے بغیر نہیں چلتی۔ چنانچہ یہ بھی رکاوٹ ہے”
 اسلام مخالف
پی سی ٹی بی، صوبے میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکٹ 2015 کے سیکشن 10 کے تحت کسی بھی کتاب کے سپلیمنٹری ریڈنگ مٹیریل وغیرہ کی منظوری دیتا ہے۔

اور اس ضمن میں ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ اور مینجنگ ڈائیریکٹر پر تمام تر ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو کسی بھی نصابی کتاب یا سپلیمنٹری ریڈنگ مٹیریل کو NOC جاری کرنے سے قبل اس مسودے کا انٹرنل اور ایکسٹرنل Review کرواتے ہیں اور مصنف یا پبلشر وغیرہ سے انٹرنل اور ایکسٹرنل ریویو کے اچھے خاصے چارجز بھی وصول کرتے ہیں۔اور پی سی ٹی بی کی اپروول یا این او سی کے بغیر کوئی بھی پبلشر یا مصنف اپنی کتاب مارکیٹ میں نہیں لا سکتا۔

تاہم پروفیسر عبدالغفور رفیقی اور پروفیسر مس فرحت کی تحریر کردہ سوشیالوجی پارٹ ون کی یہ پائلٹ سپر ون یا آئینہ عمرانیات کی کتاب مارکیٹ میں بدستور فروخت ہورہی ہے حالانکہ یہ کتاب اسلام کو ترقی پذیر مذہب قرار دینے کے ساتھ ساتھ سود کے حق میں اور عورتوں کے پردے کے خلاف تعلیم دیتی یے اور اسلام کو معاشرتی تبدیلی کی راہ میں پہلی رکاوٹ بیان کرتی ہے۔

اگرچہ خالد بک ڈپو کی طرف سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے موقف میں کہا جارہا یے کہ کتاب کا یہ حصہ کئی سال پہلے چھپا تھا اور اسی وقت پبلشر کی نظر میں آ گیا تھا اور اسی وقت پبلشر نے کتاب کی تمام کاپیاں ضائع کر دی تھیں اور نیا تبدیل شدہ مسودہ تیار کرلیا تھا۔

خالد بک ڈپو کے موقف سے قطع نظر یہی کتاب اور اس کی کفر پر مبنی تعلیمات پر مشتمل کاپیاں آج بھی بک شا پس پر فروخت ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا یے کہ ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور کی مداخلت کے باعث بہت سی کتابوں کے مسودات کو مناسب ریویو کے بغیر ہی این او سی جاری کر دیئے جاتے ہیں