لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے298 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 143، راولپنڈی سے 52 ، ملتان سے 34 ،گوجرانولہ سے 23، شیخوپورہ سے 10 ، نارووال، فیصل آباد اور قصور سے 6 ،6 ،مظفرگڑھ اور سیالکوٹ سے 3 ،3،جہلم، ساہیوال اور وہاڑی سے 2 ،2 جبکہ جھنگ، پاکپتن، لیہ، سرگودھا ، رحیم یار خان اور بہاولنگر سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 2 ہلاکتیں لاہور سے رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔