لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب میں ڈینگی مچھر کے وار روز بروز تیز ہونے لگے، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 59مریض سامنے آگئے، رواں برس ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 802 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 27مریض سامنے آئے، فیصل آباد سے 9، راولپنڈی8، ملتان سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 802ہوگئی، صوبے کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 70 مریض زیر علاج ہیں جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 40 مریض داخل ہیں۔