اعلی افسروں

پنجاب میں پولیس کے اعلی افسروں کا ” کال ” پڑھ گیا

شہباز اکمل جندران۔۔

پنجاب میں اعلی پولیس افسروں کی شدید کمی واقع ہوگئی ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(سابق ڈی ایم جی گروپ) اور پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے لئے پنجاب دیگر صوبوں کی نسبت پرکشش ہے۔

تاہم پنجاب میں پولیس کے متعدد اعلی عہدے خالی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کی 17 میں 3 سیٹیں خالی ہیں۔اسی طرح ایس ایس پی کی 90 میں سے 41 سیٹیں خالی ہیں۔
ایس پی کی 2سو میں سے 32 سیٹیں اور اے ایس پی کی 65 میں اے 16سیٹیں تقرری کی منتظر ہیں۔
 پولیس
پنجاب سے ہٹ کر دیگر صوبوں میں پولیس کی منظور شدہ اور خالی سیٹوں کا جائزہ لیا جائے تو خالی سیٹوں کی تعداد پنجاب کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔