لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ممبران کی خرید و فروخت نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے ممبران کی خرید و فروخت پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کی طرف سی اپوزیشن ممبران کو غائب کروانے کی دھمکیاں صریحا بدمعاشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور آل شریف تمام تر کوششوں کے باوجود صرف ایک ممبر کے ضمیر پر نقب لگا سکے ہیں، ان دھمکیوں پر الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک کے ادارے اگر ممبران اسمبلی کی منڈیاں بند نہیں کروا سکتے تو ہاتھ کھڑے کر کے اعلان کردیں کہ ملک میں وزارت عظمی اور وزارت اعلی کا الیکشن نہیں بلکہ آکشن ہوگا۔
عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ جو ممبران کی زیادہ بولی لگائے وہ وزارت عظمی اور وزارت اعلی کا حقدار ٹھہرے گا۔