لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کل( پیر) کے روز سے ہوگا، لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد میں مہم 9 فروری جبکہ دیگر اضلاع میں 7 فروری تک جاری رہے گی۔
مہم کے دوران صوبہ میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو ویکسیئن کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سکولوں میں امتحانات کے پیش نظر انسداد پولیو مہم میںمحکمہ تعلیم سے کم سے کم عملہ کی خدمات لی جائیں گی۔
مہم کیلئے 2654 ٹرانزٹ، 4888 فکسڈ، 85 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔