شیر پالنا

پنجاب میں شیر پالنا Status Symbol بن گیا۔

پنجاب میں ان دنوں شیر پالنے کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔اورشیروں کی تعداد کو لیکر پنجاب سندر بن کو ٹکر دینے لگا ہے۔

وائلڈ لائف پنجاب کی ایک رپورٹ کے مطابق صقبے میں شیروں کی مجموعی تعداد 333 اور وائلڈ لائف بریڈنگ فارمز کی مجموعی تعداد،280 ہو چکی ہے۔ان میں شیر رکھنے والے بریڈنگ فارمز کی تعداد 54 ہے۔

جبکہ حکومت، صوبے میں شیروں کی خریدوفروخت کے 13 لائسنس بھی جاری کر چکی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ایک لائسنس گھر کے اندر شیر پالنے والاوائلڈ لائف بریڈنگ فارم قائم کرنے کا بھی جاری کیا گیا ہے۔