لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت نے شوگرسیس نافذ کر دیا جس سے صوبے میں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگرسیس نافذ کر دیا ۔
شوگر سیس پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت نافذ کیا گیا۔ ڈھائی روپے شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔شوگر سیس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، شوگرسیس سے حاصل ہونے والی رقم شوگرملز سے متعلقہ سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔









