راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سینیٹ الیکشن سے قبل حکومت کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے اچھی خبریں آنے کی نوید سنائی ہے۔
منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں سیٹلمنٹ ہوچکی ہے، بلوچستان اور کے پی میں بھی شام تک ہوسکتی ہے اور وہاں سے اچھی خبریں آنے کی امید ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے دعوے کرنےوالوں کو ایک نشست پرشو آف کرنا ہے، مگر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔
شیخ رشید نے موجودہ سینیٹ الیکشن کو صرف ایک سیٹ کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی نشست پر حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کامیاب ہونگے۔