خادم حسین

پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے زیرواین او سی کی پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،خادم حسین

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میںملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام قابل ستائش ہے ،پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم کے بعد پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے زیرو این او سی کی پالیسی سے صوبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پنجاب میں صنعتی شعبہ میں انسپکشن کے نئے نظام سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ سے معیشت مضبوط ہوگی۔انسپکٹررجیم لیس پالیسی کے بعد نئی صنعتوں کے قیام کیلئے زیرواین او سی کی پالیسی ناگزیر ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے اچھے نتائج برآمد ہونگے نئے نظام سے پنجاب کے صنعتی کلچر میں تبدیلی آئے گی اور پنجاب صنعتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔صوبہ میں بڑھتی ہوئی اندورنی و بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔انہوںنے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام کے لیے مختلف محکموں سے این او سی کے حصول کا اجراء ایک مشکل مرحلہ ہے ، پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے زیرواین او سی کی پالیسی سے صوبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگااور نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے وافر مواقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔