عظمی بخاری 15

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم جاری ، کے پی حکومت کا فوکس رہائی فورس ،نیا فتنہ پھیلانے پر ہے’عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اسکی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے جبکہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکیج کی تقسیم تو دور اعلان نہیں کرسکی، کے پی حکومت کے لئے بانی کی آنکھ،بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں، کے پی حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے، خیبر پختونخواہ میں ابھی تک ڈیجیٹل ڈیٹا ہی جمع نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکیج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پر دیا گیا، پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبے بھر میں سروے مکمل کر لیا ہے،اس سروے کے تحت پنجاب کے ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے، پنجاب میں اسی سروے کے تحت 42لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں،اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے،یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں، مریم کے دسترخوان سے روزانہ ہر تحصیل میں دو ہزار روزہ داروں کی افطاری کروائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں