الیکشن کمیشن 156

پنجاب میں حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک کسی متعلقہ افسر کا تبادلہ نہیں ہو گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے تک اس عمل میں شامل کسی افسر کا تبادلہ نہیں ہو گا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامی حدود کو منجمد کردیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق پنجاب کی انتظامی حدود حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک منجمد رہیں گی اور حلقہ بندیوں میں شامل افسران کے تبادلوں پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں