289

پنجاب میں جنگل کا قانون۔سو سے زائد سرکاری محکموں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔حکومت کا نوٹس

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کے سرکاری محکموں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔

صوبے میں قانون کے تحت تشکیل پانے اور قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنانے والے سرکاری محکمے خود قانون شکنی کی زد میں آگئے۔
پنجاب
محکمہ داخلہ، پولیس، سی اینڈ ڈبلیو, زکواہ، اوقاف، تعلیم، صحت، بورڈ آف ریونیو، انرجی، فنانس، فوڈ، فاریسٹ، زراعت، آبپاشی,ہاوسنگ،لیبر، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ، معدنیات، پی اینڈ ڈی، بہبود آبادی، سوشل ویلفئیر،صنعت، ٹرانسپورٹ، ایل ڈی اے، واسا، پی ایچ اے، ضلعی حکومت، انفارمیشن ، یوتھ افئیرزوٹورازم سمیت ایک سو سے زائد محکموں کے افسر گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کو خاطر میں لاتے ہیں نہ ہی ای چالان کا جرمانہ ادا کرتے ہیں۔
پنجاب
جس پر پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی نے صوبے کے سو سے زائد محکموں کی قانون شکنی کا راز فاش کرتے ہوئے ایسے محکموں کو ای چالانزپر جرمانہ ادا کرنے کے لئے خط لکھ دیے ہیں۔
پنجاب

پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی کے ایگزیکیٹو افیسر ٹریفک کے مطابق ایسے تمام محکمے جن کے 10 یا 10 سے زائد ٹریفک چالان ہوئے ہیں اور وہ جرمانے کی رقم ادا نہیں کررہے انہیں خط لکھ دیئے گئے ہیں البتہ جن محکموں میں ٹریفک قوانین کی اکا دکا خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں انہیں لیٹر نہیں لکھے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں