شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے باعث اعلی و ماتحت عدلیہ کے ججز اور گریڈ 17 کے سرکاری ملازمین بھی خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔
صوبے میں ججز اور بیورو کریٹس نے حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسلحہ لائسنس بنوانا شروع کر دیئے ہیں۔
باوثوق زرائع کے مطابق پنجاب میں اعلی و ماتحت عدلیہ کے 122 ججز جبکہ ایک ہزار 62بیوروکریٹس نے اسلحہ لائسنس بنوالیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جان کی حفاظت کے پیش نظر صوبے میں 45 نامور وکلا اور ایک ہزار 4 سو 29 نامور سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجروں نے بھی اسلحہ لائسنس بنوا لیے ہیں۔