مہلک بیماری 76

پنجاب میں جانوروں میں مہلک بیماری لمپی سکن کے دوبارہ پھیلنے کاانکشاف ،17کیسزسامنے آگئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب میں جانوروں میں مہلک بیماری لمپی سکن کے دوبارہ پھیلنے کاانکشاف ہوا ہے ،پنجاب میں لمپی سکن بیماری کے 17کیسزسامنے آگئے جس کے بعد محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کو محفوظ بنانے کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان میں8،پاکپتن میں4،لودھراں میں 3اور خانیوال میں لمپی سکن کے 2کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔محکمہ لائیو سٹاک نے لمپیسکن سے جانوروں کو محفوظ بنانے کے لئے الرٹ جاری کر دیاہے ۔

بین الصوبائی سطح پر چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا، جانوروں کے قرنطینہ کے لئے مراکز قائم کر نے اورمتاثر ہ علاقوں میں فوری لمپی سکن ویکسین کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثر ہ علاقوں میں جانوروں کی نقل و حرکت کی نگرانی شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں