لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی ناگزیر ہے،
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نچلی سطح پر عوام کو با اختیار بنانا بھی ناگزیر ہے، بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی اداروں کی بحالی پر ڈٹے رہے وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔