حافظ حسن احمد۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے میں پراپرٹی یونٹس کی خریدوفروخت کے لئے آن لائن کمپیوٹرائزڈ این او سی لاگو کر دیا ہے۔
جس کے تحت صوبے بھر کے تعمیر شدہ اور غیر تعمیر شدہ پراپرٹی یونٹس کی خریداری سے قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے آن لائن کمپیوٹرائزڈ این او سی حاصل کیا جائیگا اس سلسلے میں ایپ لانچ کر دی گئی ہے۔ جس میں صوبے کے 48 لاکھ پراپرٹی یونٹس کا ریکارڈ محفوظ کر دیا گیا ہے۔
جبکہ فیلڈ فارمیشنز کو 15 دن کا ٹائم دیا گیا ہے کہ وہ خالی پلاٹس کا اندراج محکمے کے ریکارڈ میں کریں۔
ذرائع کے مطابق اپلیکیشن کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اسے لانچ کر دیا گیا یے۔
دوسری طرف فیلڈ سٹاف اس اپلیکیشن کے اجرا سے پریشانی کا شکار ہی کیونکہ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے این او سی کے حصول سے ان کی اجارہ داری اوراوپر کی آمدن ختم ہو سکتی ہے۔