لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں کی تشکیل کے خلاف متفرق درخواست کو دوبارہ بحال کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں 56کمپنیوں کی تشکیل کے خلاف خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ 56کمپنیوں کیخلاف عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والی درخواست کو بحال کر دیا، گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کیا گیا تھا۔