پنجاب حکومت 197

پنجاب حکومت کا کنٹریکٹ اور ورک چارج پر تعینات 50 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ اور ورک چارج پر تعینات 50 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کو سہولیات دینے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے محکمہ ریگولیشن کو احکامات جاری کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریگولیشن نے احکامات ملنے کے بعد سرکاری محکموں سے رپورٹس لے کر سمری بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے، سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں رکھی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں