لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کابجٹ صرف دس کلو کتابوں کی ردی پر مشتمل ہے۔بجٹ میں تعلیم،صحت،زراعت،صنعت اور تاجروں کےلئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔حمزہ شہباز کی تعلیمی قابلیت وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں فیاض چوہان کی اے بی سی شروع ہوتی ہے۔
حمزہ شہباز کو فیاض چوہان کے مشوروں کی ضرورت نہیں یہ مشورے اپنے نالائق وزیراعظم کو دیں۔فیاض چوہان کو اپنا دماغی علاج فورا کرنا چاہیے۔فیاض چوہان جیسے خوشامدیوں کو سیاست کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ہے۔جو لوگ پلیٹ میں ملی حکومت نہیں چلاسکے وہ دوسروں کو مشورے دے رہے ہیں۔
بجٹ میں پڑھنے کےلئے کیا ہے جو جعلی حکومت کا بجٹ بڑھا جائے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی بیان پر ردعمل میں کہاپنجاب حکومت کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔پنجاب حکومت کا بجٹ صرف وزیراعلیٰ ہاﺅس،گورنر ہاﺅس اور وزراءکی شاہ خرچیوں کےلئے پیش کیا گیا۔
کورونا اور ٹڈی دل کی تباہ کاریوں نے حکومت کی نالائقی کا پول کھول دیا۔کورونا کے باعث سینکڑروں لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ٹڈی دل نے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ کردی ہیں۔چابی والا کھلونا اور مالشیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خو سے باہر نہیں نکل رہے۔