پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں تعینات افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے

لاہور(نیوز رپورٹر ) پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں تعینات افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ نوٹفیکیشن کے مطابق حافظ آباد میں تعینات سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19 کے افسررانا کوثر خان کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پاکپتن ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پاکپتن رائے نذر محمد کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں گریڈ 20 کے سیکرٹری ذوالفقار احمد گھمن کو کمشنر لاہور ڈویژن کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ 20 ویں گریڈ کے آفیسر محمد نعیم غوث کو پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہییں

اسی طرح گریڈ 20 کے آفیسر ٖڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ویلفئیر شارک کمال کو بطورڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسٹبلمشنٹ سی پی او پنجاب تبادلہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تعیناتی کے متنظر گریڈ 20 کے افسر شوکت عباس کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ویلفئیر ،سی پی او پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے.

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ایس پی انوسٹی گیشن 1انوسٹی گیشن برانچ پنجاب میاں محمد ممتاز حیات مانیکا کو فوری طور پر عہدہ چھوڑ کر سی پی او آفس پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا