لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جتنا صحت اور تعلیم کے لیے بجٹ مختص کیا اتنا آپ کے صوبے کا ٹوٹل بجٹ نہیں، پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو مفت ادویات مل رہی ہیں،پنجاب فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویلز،مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے، مریم نواز کی حکومت نے کینسر ،ہیپاٹائٹس اور ٹی بی جیسی مہنگی ترین ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ سے مریض پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج کروانے آتے ہیں،پنجاب کے دروازے تمام صوبوں کی عوام کے لیے کھلے ہیں، آپ کی نوکری صرف پنجاب پر تنقید کرنا ہے خیبر پختوانخواہ حکومت کی کارکردگی بتانا نہیں، 12 سال سے ایک صوبے پر حکومت کرنے کے بعد بھی آپ پنجاب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں.
بیرسٹر سیف نے ڈیڑھ سال میں ایک مرتبہ بھی قوم کو اپنے ” جعلی سلطان راہی”وزیراعلی کی کارکردگی نہیں بتائی، مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، پنجاب کا بجٹ صرف کتابوں میں نہیں گرائونڈ پر لگا ہوا نظر آتا ہے، خیبر پختونخواہ کا بجٹ صرف شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے،