نیوز رپورٹر۔۔۔
پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کی مد میں 31 دسمبر2020 تک مزید مہلت دیدی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کئے جانے والے لیٹر میں بیان کیا گیا ہے کہ
صوبے میں مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے 31 مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے جون تک نادرا کے دفاتر بند رہے البتہ 22 جون سے نادرا کا دوبارہ آپریشن شروع ہوا۔
جس کے باعث عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے مدت
میں 31 دسمبر تک مزید مہلت دیدی گئی ہے۔