لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے لکھا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار بھی وسیع کیا جا رہا ہے، بہت جلد ائیر ریسکیو سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔
حسان خاور نے مزید لکھا کہ سردار عثمان بزدار نے گورننس کا طریقہ کار بدل دیا ہے، کام زیادہ کیا مگر ڈھنڈورا نہیں پیٹا۔انہوں نے لکھا کہ نمائشی منصوبوں کی بجائے دور رس نتائج کے حامل منصوبے متعارف کروائے، کرپشن و خود نمائشی کی جگہ شرافت کی سیاست کی۔