سرکاری ہسپتال

پنجاب بھر کے سرکاری و غیر سرکاری ہسپتال بیماریاں اور موت بانٹنے لگے

شہباز اکمل جندران ۔۔۔

غیرمعیاری علاج معالجے، ناقص انتظامات اور ڈاکٹروں کی غفلت پر پنجاب کے 400 ہسپتالوں کے خلاف کارروائی گئی ہے۔

کارروائی کے نتیجے میں پنجاب کے 305سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کو جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ قریب 95 ہسپتالوں کو وارننگ دی گئی ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں لاہور کے گنگارام ہسپتال کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
 گنگارام ہسپتال
لاہور کے میاں میر ہسپتال کو 10 ہزار لیڈی ولنگڈن کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
 لیڈی ولنگڈن
لاہور کے جناح ہسپتال کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدہ کو 50 ہزار انمول کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
 جناح ہسپتال
لاہور میں امراض قلب کے مشہور ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
 پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی
گورنمنٹ داتا دربار ہسپتال کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ لاہور کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
 داتا دربار ہسپتال
جبکہ نشتر ہسپتال ملتان کو 20 ہزار روپےجرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی ایچ کیو راولپنڈی کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کو 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی ایچ کیو چکوال کو 30 ہزار، ڈی ایچ کیو راجن پور کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔

اسی طرح ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ کو 20 ہزار ڈی ایچ کیو اوکاڑہ کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی ایچ کیو چنیوٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤالدین کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی ایچ کیو لودھراں کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔

جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈی ایچ اے لاہور کے رشید ہسپتال کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔ایوسینا میڈیکل کالج ہسپتال کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔سنٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔اکرم میڈیکل کمپلیکس جیل روڈ لاہور کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے ہے۔رشید ہسپتال گارڈن ٹاون لاہور کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔

پرائیویٹ ہسپتالوں میں مزید اقرا میڈیکل کمپلیکس جوہر ٹاون لاہور کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔یاسمین کلینک جوہر ٹاون کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔الرازی ہیلتھ کئیر ایم ایم عالم روڈ لاہور کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح صغری شفیع میڈیکل کمپلیکس نارووال کو 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

جبکہ وارننگ پانے والے ہسپتالوں میں لاہور کے مشہور ڈاکٹر ہسپتال۔حمید لطیف ہسپتال،ڈی ایچ اے میڈیکل سنٹر لاہور۔گلاب دیوی ہسپتال لاہور و دیگر شامل ہیں۔