سرگودھا(ر پورٹنگ آن لائن) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ 28 اگست کو میڑک کے سالانہ نتائج کا اعلان
کریں گے ، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دینے کیلئے سرگودھا تعلیمی بورڈ سمیت 9 تعلیمی
بورڈ تقریبات منعقد کرکے گئے ، زرائع کے مطابق کورونا کے باعث سرگودھا سمیت صوبے بھر کے تعلیمی
اداروں میڑک کے سالانہ نتائج کا اعلان میں تاخیر ہورہی تھی اور طلبا و طالبات سمیت انکے والدین بھی
پریشانی کا شکار تھی ، تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق 17اگست کا پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ چیئرمنیوں
کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوگا ،جس کے بعد 28اگست کو میڑک کے رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔